ٹوکیو (سچ نیوز) کیا آپ موجودہ دور میں کسی ایسے شخص سے ملے ہیں جس نے تمام تر سہولیات میسر ہونے کے باوجود زندگی میں کبھی کمپیوٹر استعمال نہ کیا ہو؟ یقیناً نہیں۔آئیے ہم آپ کو ایسے ایک شخص سے ملاتے ہیں جس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا اور یہ موصوف کوئی اور نہیں بلکہ جاپان کی سائبر سیکیورٹی کے نئے وزیر ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی ایجاد میں مہارت رکھنے جاپان کے ایک وزیر کی جانب سے یہ انکشاف وہاں کے عوام کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہ تھا، خصوصاً اس لیے کیونکہ یوشی تاکا سکورادا سائبر سیکیورٹی کے نئے وزیر کے عہدے پر تعینات کیے گئے ہیں۔ایوان زیریں میں ایک قانون دان مساتو ایمائی کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں یوشی تاکا نے بتایا کہ وہ جب سے 25 سال کی عمر کو پہنچے اور خود مختار ہوئے، وہ اپنے سٹاف اور سیکریٹریز کو ہدایات جاری کر دیتے ہیں، انہوں نے کبھی کمپیوٹر کو ہاتھ نہیں لگایا۔68 سالہ وزیر کو گزشتہ ماہ ہی یہ ذمے داری سونپی گئی تھی اور یوشی تاکا کو اس کے ساتھ ساتھ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک کے انسداد ہیکنگ سسٹم کے نگراں بھی مقرر کیا گیا۔مساتو ایمائی نے اس جواب پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات ناقابل یقین محسوس ہوتی ہے کہ جو شخص ملک کی سائبر سیکیورٹی کا سربراہ ہے، اس نے زندگی میں کبھی انٹرنیٹ استعمال نہیں کیا۔البتہ جاپان کے عوام اور قانون دانوں کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود نئے سائبر سیکیورٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے دیگر عہدیداروں کے پاس درکار تجربہ موجود ہے اور میں پر اعتماد ہوں کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔اس معاملے پر جاپان کے سوشل میڈیا پر بھی وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا البتہ کچھ لوگوں نے اس چیز کا مثبت پہلو نکالتے ہوئے یہ منطق بھی پیش کی کہ کم از کم یوشی تاکا کو ہیک نہیں کیا جا سکے گا۔
جاپان کی سائبر سیکیورٹی کے وزیر کمپوٹر کے بارے میں کیا کچھ جانتے ہیں اور کتنا وقت کمپوٹر پر بتاتے ہیں؟ ایسا دعویٰ کہ آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
جاپان کی سائبر سیکیورٹی کے وزیر کمپوٹر کے بارے میں کیا کچھ جانتے ہیں اور کتنا وقت کمپوٹر پر بتاتے ہیں؟ ایسا دعویٰ کہ آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
ایران سےمزید 2 پاکستانی واپس آ گئے
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کر دیئے
منجانب
AvaniAdmin
17/04/2026
او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب فواد شیر کی سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ
منجانب
AvaniAdmin
17/04/2026
کوونٹری فولزل وارڈ کی کمیونٹی کا کونسلر عبدالسلام خان کی مکمل حمایت کا اعلان
منجانب
AvaniAdmin
17/04/2026
’’ہن ٹھنڈ رکھ ،بین نہ کر‘‘ خواجہ آصف کا مودی کو مشورہ
منجانب
AvaniAdmin
17/04/2026