اسلام آباد (سچ نیوز )پاکستانی نامور اداکار جاوید شیخ کے بیٹے اداکار شہزاد شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہزاد شیخ اور اہلیہ حنا میر کی یہ دوسری اولاد ہے، اس سے قبل 2015 میں ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ان دونوں نے شاہ میر شیخ رکھا تھا۔شہزاد شیخ نے اپنی بیٹی کا نام عنایا رکھا، جبکہ اس کے ساتھ اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔یاد رہے کہ شہزاد شیخ کی شادی حنا میر کے ساتھ 2012 میں ہوئی تھی۔شہزاد شیخ کی بہن اداکارہ مومل شیخ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی بھتیجی کے ساتھ تصویر شیئر کی، جبکہ اپنے بھائی اور بھابی کو مبارکباد بھی دی۔






























