ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں حکمران جماعت بی جے پی کا رکن اسمبلی اس وقت اپنی پہلی بیوی کے ہاتھوں پٹ گیا جب وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ سالگرہ منا رہا تھا۔ رکن اسمبلی اور اس کی دوسری بیوی کو پہلی بیوی نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر بیچ سڑک پر ایسا دھویا کہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع یوتمال کے ایم ایل اے راجو توڈشام اور ان کی دوسری اہلیہ پریاشندے اس وقت پکڑے گئے جب رکن اسمبلی کی 42 ویں سالگرہ منائی جارہی تھی۔ایم ایل اے کی پہلی بیوی ارچنا ایک سکول ٹیچر ہیں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں کو بیچ سڑک پر پیٹ ڈالا۔
۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔