کرناٹک(سچ نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی کو کیمرے کی آنکھ نے موبائل فون پر بے رحمانہ قتل کی ہدایت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق اپنے سیاسی حریفوں کی بدعنوانی کے الزامات پر مشتمل آڈیو اور وڈیو سی ڈی جاری کرنے والے کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمار سوامی کیمرے کے سامنے قتل کی ہدایت دے بیٹھے۔وزیراعلی کمارسوامی موبائل فون پر بات کرتے ہوئے میڈیا کی موجودگی اور لمحے لمحے کو محفوظ کرتے کیمروں کو نظر انداز کر گئے اور کال کرنے والے کو بے رحمانہ شوٹ آوٹ کی ہدایت دیتے رہے۔وزیراعلی کمار سوامی کی جماعت جنتا دل پارٹی (سیکولر) کے مقامی رہنما پرکاش کو قتل کردیا گیا تھا جس کی اطلاع فون پر آئی تو وزیراعلی نے فون پر ہدایت جاری کی کہ پرکاش اچھا آدمی تھا، مجھے نہیں معلوم کس نے بے ضرر آدمی کو قتل کیا، قاتلوں کا بے رحمانہ شوٹ آؤٹ کردو، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے اور شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد وزیراعلی کمار سوامی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور بے رحمانہ شوٹ آوٹ کی ہدایت کو جذباتی ردعمل قرار دیتے ہوئے دفاعی بیان داغ ڈالا۔ترجمان وزیراعلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقامی رہنما پرکاش کے بہیمانہ قتل پر وزیراعلی دل گرفتہ ہیں، ویڈیو میں کہے گئے الفاظ ہدایت نہیں بلکہ جذباتی طور ادا ہوجانے والے کلمات تھے۔واضح رہے کہ جنتا دل کے مقامی رہنما کو نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جب وہ اپنی کار میں کرناٹک کے ضلع مندیا جارہے تھے کہ مدور کے مقام پر ان کی کار پر فائرنگ کی گئی، کرناٹک میں جنتا دل اور کانگریس کی مخلوط حکومت قائم ہے۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلی موبائل پر قتل کا حکم دیتے پکڑے گئے، ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلی موبائل پر قتل کا حکم دیتے پکڑے گئے، ویڈیو وائرل
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026