نئی دہلی(سچ نیوز)مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے سٹیٹس تبدیل کرنے کے بعد بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت بھی آپے سے باہر ہو گئےہیں اور اب ان کی پاکستان کے خلاف روایتی کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پرپاک فضائیہ کے جانبازوں سے اپنے طیارے تباہ کرانے والے آزاد کشمیر پر قبضے کے خواب دیکھنے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے، فوجی کارروائی کا فیصلہ سیاسی حکومت نے کرنا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جس پر پاکستان نے خوب احتجاج کیا لیکن بھارت نے اس معاملے پر تحمل اور سمجھداری سے کام لینے کی بجائے آزاد کشمیر پر اپنی گندی نظر ڈالی جس پر بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی بیان دیا کہ پاکستان سے مذاکرات مقبوضہ پرنہیں آزاد کشمیر پرہوسکتے ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان سے پیدا ہونے والے کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کی بجائے اب بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی ایسی ہی ایک بڑھک مار دی ہے جس پر بھارتی میڈیا خوب بڑھ چڑھ کر کوریج کر رہا ہے۔رواں سال فروری میں بھارتی ائرفورس نے مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑی تھی، بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہوئے تھے اور ابھی نندن نامی بھارتی پائلٹ کو بھی پاکستان نے گرفتار کر لیا تھا جسے بعد ازاں حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا ۔
بھارتی آرمی چیف کی آزاد کشمیر سے متعلق ایسی گیدڑ بھبکیاں کہ جان کر آپ کا خون بھی جوش مارنا شروع کر دے گا
بھارتی آرمی چیف کی آزاد کشمیر سے متعلق ایسی گیدڑ بھبکیاں کہ جان کر آپ کا خون بھی جوش مارنا شروع کر دے گا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026