لاہور: ( سچ نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا، اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن نہ کِک بیک نہ کمشن، نہ سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت۔ انہوں نے کہا جتنے بھی فیصلے آئے، ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے، اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے، فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے، جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے، کیونکہ حکومت، طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی، یاد رکھیں، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
Tweets by MaryamNSharif
احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال تک عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا جبکہ العزیزیہ اور ہل میٹل جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا