لندن (سچ نیوز) بھارت کے ارب پتی بزنس مین وجے مالیا کو برطانوی عدالت نے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں وجے مالیا کے ذمے ایک ارب ڈالر سے زائد کے قرضے واجب الادا ہیں ۔برطانیہ کی ویسٹ منسٹر عدالت کے جج نے بھارتی ارب پتی بزنس مین وجے مالیا کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ برطانوی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد انہیں بھارت کے حوالے کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔وجے مالیا کے ذمے ایک ارب ڈالر سے زائد کے قرضے واجب الادا ہیں اور وہ 2016 میں قرضوں کی ادائیگی کیے بغیر ہی برطانیہ چلے گئے تھے ۔ بھارتی حکومت نے متعدد بار وجے مالیا کی حوالگی کا مطالبہ کیا لیکن اسے اس عدالتی فیصلے سے پہلے کامیابی نہیں مل سکی تھی۔وجے مالیا نے اپنا کاروبار انڈین کرکٹ اور فارمولہ ون کار ریس میں لگانے سے پہلے اپنی بزنس امپائر کنگ فشر بئیر کے ذریعے بنائی تھی۔ انھوں نے کنگ فشر کے نام کی ایک ایئر لائین کمپنی بھی شروع کی تھا جو کہ اب غیر فعال ہو چکی ہے۔کنگ فشر بئیر کے مالک وجے مالیا نے ایک ارب ڈالرز سے زائد کے قرضے اور تنخواہیں ادا کرنا ہیں۔انہیں کنگ فشر ایئر لائین میں مالیاتی بد عنوانی کے کئی ایک الزامات کا سامنا ہے۔ ان کے مالیاتی معاملات کی تفتیش سی بی آئی اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کر رہے ہیں۔وجے مالیا اپنے پر تعیش طرزِ زندگی کی وجہ سے انڈیا میں "کنگ آف گ±ڈ ٹائمز” کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
ایک ارب ڈالر کے قرض دار بھارت سے مفرور وجے مالیا کو سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
ایک ارب ڈالر کے قرض دار بھارت سے مفرور وجے مالیا کو سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026