واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی اور سینئر مشیر ایوانکا کی جانب سے سرکاری کاموں کے لیے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ استعمال کرنے کی خبر کو جعلی قرار دے دیاجبکہ ڈیموکریٹس نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے گذشتہ سال حکومتی کاموں کے لیے کابینہ حکام، وائٹ ہاﺅس مشیروں اور معاونین کو اپنے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ سے سیکڑوں ای میل بھیجیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ذاتی اکاﺅنٹ سے سرکاری کاموں کے لیے ای میلز بھیج کر ایوانکا نے صدارتی ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی کی، تاہم صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایوانکا کی جانب سے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ کے استعمال کی خبر جعلی ہے۔اس سے پہلے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی ذاتی ای میل اکاﺅنٹ کے استعمال کا الزام لگایا گیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدارتی امیدوار اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے ہیلری کلنٹن کو بددیانت قرار دیا تھا۔
ایوانکا کے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ سے ای میلز بھیجے جانے کے انکشاف پر ٹرمپ بھی میدان میں آگئے، ناقابل یقین دعویٰ کردیا
ایوانکا کے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ سے ای میلز بھیجے جانے کے انکشاف پر ٹرمپ بھی میدان میں آگئے، ناقابل یقین دعویٰ کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026