تہران(سچ نیوز) ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6اعشاریہ 4شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ایران کے ادارہ برائے ارضیاتی طبیعات کے مطابق زلزلے کا مرکز سرپل ذھب سے 17 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 4اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے بعد عوام خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پیر حسین کولوند نے زلزلے کے نتیجے میں زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔گزشتہ برس بھی کرمان شاہ کے علاقے سرپل ذھب میں آنے والے 7اعشاریہ 3 شدت زلزلے کے نتیجے میں 600 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6اعشاریہ 4شدت کا زلزلہ، 70 افراد زخمی
ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6اعشاریہ 4شدت کا زلزلہ، 70 افراد زخمی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026