واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی انتظامیہ نے یورپی ممالک پر زور دیاہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کے تجربات پر ایران پر پابندیاں عائد کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برین ہوک نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام پر اصرار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت کے حامل میزائل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔دوسری جانب برطانیہ اور فرانس نے ایران کے متنازع بیلسٹک میزائلوں کے تجربات پرسلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں بڑے یورپی ملکوںنے ایران کے جوہری وار ہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایران کو اس طرح کے تجربات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جوہری وار ہیڈ لے جانے والی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل کی تیاری بین الاقوامی قوانین اور جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایران نے ایسا کام شروع کر دیا کہ امریکہ کی چیخیں نکل گئیں، اقوام متحدہ کا اجلاس بلا لیا تاکہ۔۔۔
ایران نے ایسا کام شروع کر دیا کہ امریکہ کی چیخیں نکل گئیں، اقوام متحدہ کا اجلاس بلا لیا تاکہ۔۔۔
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026