تہران(سچ نیوز)ایران کے مغربی علاقے میں 6.4 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے اور ا س کے جھٹکے پڑوسی ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے ہیں،زلزلہ اتنا شدید تھا کہ بلند و بالا عمارتوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم زلزلے سے اب تک ہونے والے مالی و جانی نقصان کے حوالے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اس زلزلے میں 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ، زلزلے کا مرکز ایران تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور عراق زلزلے کے شدید ترین جھٹکوں سے لرز اٹھا ہے ،زلزلے کی شدت سے ایران میں کئی عمارتیں لرز کر رہ گئیں ہیں اور شہری خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل کر کلمہ کا ورد کرتے رہے ،ایران میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے ہیں,زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ ایران کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 37 منٹ پر صوبہ کرمان شاہ کے شہر سرپل ذہاب کے نزدیک واقع علاقے میں آیا ہے،یہ شہر عراق کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔زلزلہ کےبعد بھی مختصر دورانیے کے چار شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ابتدائی معلومات اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں آنے والے زلزلے سے 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی عمارتیں اور گھر زمین بوس ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔دوسری طرف امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ ایران عراق کی سرحد کے نزدیک واقع شہر علم سے 114 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع علاقے میں آیا ہے،زلزلے کی شدت 4-6 اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی ۔زلزلے سے کئی عمارتوں کے گرنے کی بھی اطلاع ہے جبکہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ صوبہ کرمان شاہ کے اسی علاقے میں ایک سال قبل نومبر 2017ء میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا ۔ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔ایک سال اانے والے اس زلزلہ کے نتیجے میں 620 افراد ہلاک ہوگئے تھےجبکہ ہمسایہ ملک عراق میں بھی آٹھ افراد مارے گئے تھے۔ کرمان شاہ ہی میں رواں سال جولائی میں بھی 5.9 کی شدت کے زلزلےکے نتیجے میں کم سے کم 130 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔اس سے پہلے 2003ء میں 6.6 کی شدت کے زلزلے سے ایران کا تاریخی شہر بام ملیا میٹ ہوگیا تھا اور 25 ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔
#BREAKING
A 6.5-magnitude earthquake has just shaken #Iran‘s western provinces – Banneh pic.twitter.com/2xTAZgQfFS— mahsti25 (@mahsti25metana1) November 25, 2018