انقرہ(سچ نیوز) غاصب اسرائیلی فوج دہائیوں سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور مسلم دنیا تمام تر وسائل کے باوجود خود کو اس معاملے میں بے بس پا رہی ہے۔ تاہم اب ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس حوالے سے ایک جرا¿ت مندانہ اعلان کر دیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ”اسرائیل کے یہودی فلسطینی خواتین اور بچوں پر تشدد کرتے ہیں۔ وہ زمین پر گرے فلسطینیوں کو لاتوں سے پیٹتے ہیں۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان یہودیوں کو ہم سبق سکھائیں گے۔“استنبول میں ترکی یوتھ فاﺅنڈیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردگان کا مزید کہنا تھا کہ ”ان یہودیوں میں جرات ہوئی تو ہم بحیثیت مسلمان ہم ان کا سامنا کریں گے۔“ صدر اردگان کے اس دلیرانہ بیان پر اسرائیل کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر اردگان کے الزامات کا جواب دینے کی بجائے اپنی غاصب فوج کے فلسطینیوں پر مظالم کے جواز کے طور پر الٹا صدر اردگان کو قبرص پر قبضے اور کردوں کے خلاف فوجی آپریشنز کا طعنہ دے ڈالا۔