ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی شیوتا بچن نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان ان کی پہلی محبت تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی شیوتا بچن نے معروف فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی، شو کے دوران جہاں بچن خاندان کے حوالے سے کئی راز سامنے آئے ہیں شیوتا بچن نے ایک سوال کا جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔کرن جوہر نے زندگی کی پہلی محبت کے بارے میں سوال پوچھا تو شیوتا نے بغیر کچھ سوچے سلمان خان کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ جوانی میں سلمان خان میری پہلی محبت تھے جس کا کریڈٹ فلم ’میں نے پیار کیا‘ کو جاتا ہے۔ تاہم ابھیشیک نے کچھ سوچ کر فوراً ہی مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا کرش تو عامر خان تھے جو شیوتا کو ان کی سالگرہ پر خط لکھا کرتے تھے۔کہا جارہا ہے کہ ابھیشیک بچن کے شیوتا کے بیان پر مداخلت کرنا کوئی اتفاق نہیں تھا بلکہ ایشوریہ بچن بھی ہو سکتی ہیں جن کے سلمان خان آخری بوائے فرینڈ رہ چکے ہیں۔شو کے دوران بات صرف پہلی ہی تک محدود نہیں رہی اور جب کرن جوہر کی جانب سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کس اداکار نے آپ کے جذبات میں ہلچل مچائی جس پر شیوتا بچن نے ایک بار پھر اپنی بھابھی ایشوریہ رائے کے سابقہ بوائے فرینڈ سلمان خان کا ہی نام لیا۔