نیویارک (سچ نیوز) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی تیل کی خریداری کرنے والی چینی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا۔ان پابندیوں کا تعلق ایران پر عائد نئی پابندیوں سے ہے۔ کمپنیوں اور ان کے مالکان پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔چین نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ایران مخالف گروپ ”یونائٹیڈ اگینسٹ ایران“ کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم چین اور تمام اقوام کو بتانا چاہتے ہیں جو بھی ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا انہیں پابندیوں کا سامنا ہوگا۔برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق چین کے 5 افراد اور 6 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔پومپیو نے مزید کہا کہ امریکا نے ایرانی معیشت سے ایرانی پاسداران انقلاب کو علیحدہ رکھنے کیلئے نئے اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا دیگر ممالک اور کمپنیوں کو بتائے گا اگر انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب سے متعلق کمپنیوں کیساتھ کاروبار کیا تو پھر ہم انہیں سزا دیں گے۔دریں اثناءاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک ایران کا رویہ تبدیل نہیں ہوجاتا ایران پر پابندیاں ختم نہیں ہوں گی۔
امریکہ کا چین کو زوردار جھٹکا، چینی موقف بھی آگیا
امریکہ کا چین کو زوردار جھٹکا، چینی موقف بھی آگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026