واشنگٹن(سچ نیوز)امریکا نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے بیٹے کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ حسن نصر اللہ کے بیٹے جواد نصر اللہ کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ جواد نصر اللہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف کارروائیوں اور حملوں کے منصوبہ سازوں میں شامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو نشانہ بنانے والے عسکری گروپ المجاہدین بریگیڈز کو بلیک لسٹ کردیا ہے ، اس تنظیم کے حزب اللہ سے گہرے روابط ہیں اور دونوں اسرائیل کو ہدف بنانے کے لیے کام کررہی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کرنے والی حماس اور حزب اللہ کو ایران مالی معاونت کے ساتھ ساتھ عسکری تربیت اور اسلحہ فراہم کررہا ہے۔
امریکا نے حسن نصر اللہ کے بیٹے کوعالمی دہشتگرد قرار دیدیا
امریکا نے حسن نصر اللہ کے بیٹے کوعالمی دہشتگرد قرار دیدیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026