نئی دہلی (سچ نیوز) امریکا نے بھارت کو خصوصی تجارتی مراعات نہ دینے کا اعادہ کر کے کامیاب جلسے اور پُرتپاک استقبال کے دعوے کے زعم میں مبتلا بھارتی وزیراعظم مودی کے ارمانوں پر خاک ڈال دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر تجارت ولبر روس نے کہا ہے کہ امریکا کی نظر میں بھارت خصوصی تجارتی مراعات کا حقدار ملک نہیں کیونکہ بھارت نے امریکی مصنوعات کو رسائی دینے کے وعدوں کی تکمیل بھی نہیں کی تھی اس لیے ہم نے بھارت کو دی گئی خصوصی تجارتی حیثیت اسی سال ختم کر دی تھی۔امریکی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ اگر بھارت نئے تجارتی معاہدے کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوتا ہے تو امریکا اپنے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سوچ سکتا ہے تاہم اس کے لیے بھارت کو ماضی کی روایات نہ دہرانے اور معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس یقین دہانی کرانی ہوگی لیکن تب بھی امریکا محدود تجارتی معاہدہ ہی کرے گا۔اہم بات یہ ہے کہ واشنگٹن نے اسی سال بھارت کو حاصل جو خصوصی تجارتی حیثیت ختم کر دی تھی، اس کی وجہ یہ بنی کہ بھارتی حکومت امریکی مصنوعات کو بھارتی منڈی میں اتنی وسیع رسائی نہیں دے رہی تھی، جتنی امریکا نے بھارتی مصنوعات کو اپنی داخلی منڈی میں دے رکھی تھی۔اس حوالے سے ولبر روس کی بھارتی ہم منصب پیئوش گوپال سے ملاقات بھی ہوئی ہے، دونوں جانب سے پیش کیے گئے اعتراضات پر بحث بھی ہوئی تاہم حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا جس کے باعث یہ ملاقات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگئی تاہم مذاکرات جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ برس بھارت کو حاصل ’امریکا کے ترجیحات کے عمومی نظام (Generalized System of Preferences)‘ کے تحت چُھوٹ کو ختم کردیا تھا تاہم ایک ہفتے قبل وزیراعظم مودی کے دورہ امریکا سے یہ مراعات بحال ہونے کی امید ہوچلی تھی۔
امریکا نے تجارتی مراعات پر بھارت کو ایک بار پھر ہری جھنڈی دکھا دی
امریکا نے تجارتی مراعات پر بھارت کو ایک بار پھر ہری جھنڈی دکھا دی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026