اوسلو(سچ نیوز)ناروے نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں امن فوج کے دستے اور مبصرین کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اعلان پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ الخلیل سے عالمی دستے کو بے دخل کرنا اوسلو معاہدے کی کھلی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے کی وزیر خارجہ ینہ اریکسن سوریڈی نے ایک بیان میں کہا کہ اگر اسرائیل یک طرفہ طورپر الخلیل میں عالمی امن دستے کا مشن ختم کرنا چاہتا ہے تو یہ اوسلو معاہدے کے ایک حصے پرعمل درآمد کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ الخلیل میں امن وامان کی صورت حال مخدوش ہے اور اگر عالمی امن کے اہلکار وہاں سے نکل جاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں فلسطینیوں میں خوف اور تشویش میں اضافہ ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے الخلیل میں تعینات عالمی امن فوجی دستے کا مشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی مبصرین کو وہاں سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سوموار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ اسرائیل الخلیل میں عالمی امن کے اہلکاروں کو مزید برداشت نہیں کرسکتا،یہ لوگ ہمارے خلاف سرگرم ہیں اور انہیں الخلیل سے نکال دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ ہم الخلیل میں کسی کو اپنے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے اس اعلان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا کہ الخلیل میں تعینات عالمی امن دستے کی مدت میں توسیع سے انکار اوسلو معاہدے اور دیگر امن معاہدوں سے راہ فرار اختیار کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
الخلیل سے عالمی مبصرین کی بے دخلی اوسلو معاہدے کی خلاف ورزی ،فلسطینیوں میں خوف اور تشویش میں اضافہ ہوسکتا ہے:وزیر خارجہ ناروے
الخلیل سے عالمی مبصرین کی بے دخلی اوسلو معاہدے کی خلاف ورزی ،فلسطینیوں میں خوف اور تشویش میں اضافہ ہوسکتا ہے:وزیر خارجہ ناروے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026