اسلام آباد: (سچ نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ ہوا ہے۔ شہبازشریف کا ایکو ٹیسٹ اور دانتوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ الٹرساؤنڈ نہ ہو سکا۔
معائنے کے بعد شہباز شریف میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔ اس سے پہلے پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے منسٹر انکلیو میں ان کا معائنہ کیا اور طبیعت میں بہتری نہ ہونے پر شہباز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ شہباز شریف کمر درد کی شکایت کر رہے تھے۔