کراچی (سچ نیوز) اداکارہ صنم بلوچ نے ایک بار پھر مارننگ اور ایوننگ شو ز کی میزبانی کے بجائے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنیکا فیصلہ کر لیا۔2 برس قبل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’تیری رضا ‘‘میں کام کیا تھا ،اب انہوں نے ایم ڈی پروڈکشنز کے بینرتلے بنائی جانیوالی ڈرامہ سیریل ’’خاص ‘‘سائن کی ہے ،جس میں وہ اداکار علی رحمن خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ صنم بلوچ نے کہا ہے کہ کئی فلموں کی آفرزبھی ہیں،اس ڈرامہ سیریل کے بعد فلم میں کام کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ کروں گی۔