لاہور(سچ نیوز) اداکارہ ریماخان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف اچھے انسان ہیں، وہ انہیں مشورہ دیں گی کہ وہ جرات مندی سےصورتحال کاسامنا کریں۔وہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے اس موقع پر قیدی خواتین کے لیے سلائی مشینیں جیل حکام کے حوالے کیں، صحافی نےسوال کیا کہ اگرجیل کے دورے کے دوران ان کی نوازشریف یا شہبازشریف سے ملاقات ہو جائے تو وہ انہیں کیا مشورہ دیں گی۔اس پر ریماخان نے کہا کہ دونوں بھائی بہت اچھے انسان ہیں، وہ نواز شریف اور شہباز شریف کو مشورہ دیں گی کہ جرات مندی سے صورتحال کا سامنا کریں۔