قاہرہ(سچ نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو نے صدر ٹرمپ کے بیان پر ’’یوٹرن‘‘ لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہر ایک ایرانی جنگجو کو شام سے باہر نکال دیں گے،شدت پسندی کے خلاف جنگ ختم ہونے تک امریکہ اپنی فوج شام سے نہیں نکالے گا۔یاد رہے کہ تین ہفتے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے شام سے امریکی فوجیں نکالنے کا اعلان کیا تھا ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو کا کہنا تھا کہ جب تک شامی صدر بشار الاسد کے زیر کنٹرول علاقوں سے ایرانی اوربر سرپیکار قوتیں نکل نہیں جاتیں اس وقت تک امریکہ ان علاقوں کے لیے از سر نو تعمیر کے لیے امداد نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہمشرق وسطیٰ میں امریکہ اچھائی کی قوت ہے اور امریکہ جہاں سے نکلتا ہے وہاں افراتفری پھیل جاتی ہے،شدت پسندی کے خلاف جنگ ختم ہونے تک امریکہ اپنی فوج شام سے نہیں نکالے گا، ہم آپ کے ساتھ مل کر دولت اسلامیہ، القاعدہ اور دیگر جہادیوں کو شکست دینے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف پابندیاں تاریخ کی سخت ترین پابندیں ہیں اور ان میں مزید سختی ہو گی، اُنھوں نے سابق امریکی صدر براک اوباما کی مشرق وسطیٰ کی پالیسیوں پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ’سنگین غلطیاں‘ کیں ۔