ممبئی (سچ نیوز )بھارتی میوزک کمپوزر اور گلوکار انوملک پر سونا موہ پاترا اور شویتا پنڈت کے علاوہ دو اور لڑکیوں نے جنسی ہراسگی کا شرمناک ترین الزام عائد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت دو لڑکیوں نے مقامی اخبار کو انو ملک کی جانب سے جنسی ہراسگی کے واقعات سے متعلق بتایا ہے جن میں سے ایک نوجوان لڑکی گلوکارہ بننے کی خواہشمند ہے ۔ اس کا کہناتھا کہ وہ میرے قریب آ کرصوفے پر بیٹھ گئے ، مجھے محسوس ہوا کہ میں پھنس گئی ہوں کیونکہ ان کے گھر والے بھی موجود نہیں ہیں اور پھر انو ملک نے اپنی پینٹ اتار دی اور میری سکرٹ اوپر کر دی اور میرے بالوں کو زور سے پکڑ کر مجھ سے غیر اخلاقی مطالبہ شروع کر دیا ،میں نے سوچا کہ میں انہیں دھکا دوں اور دروازے کی طرف دوڑ لگا دوں لیکن وہ مجھ سے زیادہ طاقتور تھے لیکن میری قسمت اچھی رہی اور دروازے کی گھنٹی بج گئی ۔لڑکی کا کہناتھا کہ انو ملک نے بعد ازاں مجھے اس واقعہ پر خاموشی اختیار کرنے کی دھمکی دی ۔لڑکی کا کہناتھا کہ یہ تقریبا رات کے ساڑھے آٹھ بجے کا وقت تھا جب وہ مجھے گاڑی میں بٹھا کر ایک سنسان جگہ لے گئے اور انہوں نے وہی حرکت ایک مرتبہ پھر سے دہرائی ۔