اسلام آباد: (سچ نیوز ) وزیراعظم 22 اور 23 اکتوبر کو ریاض میں عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وفد میں 3 وفاقی وزراء اور 2 مشیر شامل۔
وزیر اعظم عمران خان کے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کیلئے 16 رکنی وفد فائنل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری، مشیر تجارت، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری خارجہ وفد میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں زراعت، لائیواسٹاک، توانائی، معدنیات، ریفائننگ، گوادر، سی پیک کے تحت سرمایہ کاری مواقعوں سے آگاہی دے گا۔