لاہور (سچ نیوز) اداکارہ وینا ملک اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ’ڈراما کوئین‘ قرار دینے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔گزشتہ روز (بدھ کو) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں ایک گھنٹے سے طویل خطاب کیا جس میں انہوں نے خود کے ساتھ نیب حراست میں پیش آنے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی ۔ شہباز شریف کی اس طویل ترین تقریر پر وینا ملک نے ٹوئٹر پر انہیں ڈراما کوئین قرار دے دیا۔ وینا ملک کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔