کابل(سچ نیوز)طالبان نے تصدیق کی ہے کہ اْس کے نمائندوں سے خصوصی امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں طالبان نے کہاکہ یہ میٹنگ جمعہ12اکتوبر کو عرب ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی تھی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکی سفارت کار پر واضح کیا گیا کہ غیر ملکی فوجوں کی افغانستان میں موجودگی امن کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس ملاقات کے دوران فریقین نے مزید ایسی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس میٹنگ کو امریکی اخبار نے سب سے پہلے رپورٹ کیا۔