ایتھنز (سچ نیوز)شمالی یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر جا نے والی گاڑ ی میں ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی جس میں 11افراد کی موت ہو گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر جا نے والی گاڑ ی میں ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی جس میں 11افراد کی موت ہو گئی ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10افراد غیر قانونی تارکین وطن تھے جو ترکی سے یونان آئے تھے جبکہ 11واں کار کا ڈرائیور اور مشتبہ سمگلر تھا۔ رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پونے کے بعد کار سے 11لاشوں کو نکالا۔تاہم اس حادثہ میں ٹرک ڈرائیور کو زندہ بچا لیا گیا، وہ بغیر کسی شدید چوٹ کے گاڑی سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔