راولپنڈی: (سچ نیوز) لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی بنا دیا گیا۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور ہوں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹک، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف آئی جی آرمز اور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو بنا دیئے گئے۔ لفیٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف براوو کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار 25 اکتوبر کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو جائیں گے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اس سے پہلے ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر تعینات تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا تعلق انفنٹری رجمنٹ سے ہے۔