اسلام آباد ( ویب ڈیسک)پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ، امریکہ اور ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان کی میزبانی میں دونوں ملکوں کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔
وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بند کمروں میں حساس بات چیت ہوگی، ڈیل وہی کریں گے جو امریکہ کے بہترین مفاد میں ہوگی۔

































