اسلام آباد ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے ایران کے نطنز جوہری مرکز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے تابکاری کا اخراج نہیں ہوا۔ عالمی ادارہ اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث روزانہ سکول کی ایک کلاس کے برابر تعداد میں بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔
‘آئی اے ای اے’ کے سربراہ رافائل مینوئل گروسی کے مطابق نطنز جوہری مرکز پر ہفتے کو بمباری ہوئی تاہم ادارے کو اس جگہ کے قریب تابکاری کی سطح میں اضافے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
یہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے حملے شروع ہونے کے بعد ملک میں جوہری تنصیبات پر چوتھا حملہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عسکری کارروائیوں میں احتیاط برتی جائے تاکہ کسی جوہری حادثے کا خطرہ پیدا نہ ہو۔

































