مظفر آباد (ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں شہریوں نے بجلی نرخوں میں اضافے اورلوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران شہریوں نے ہزاروں بل نذرآتش کردیئے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور کشمیر میں گلگت بلتستان کی طرز پر بجلی کا ٹیرف مقرر کیا جائے، مظاہرین کے مطابق پیٹرول سمیت تمام اشیا کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی کے طوفان سے نمٹنے کیلئے عوام کو نکلنا ہوگا اور اگر مہنگائی کم نہ ہوئی تو روزانہ احتجاج کرینگے۔
دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی مہنگائی اور خاص طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔