لاہور (ویب ڈیسک)ینگ ڈاکٹرزنے جہانگیرخان ترین اورعبدالعلیم خان کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
نوجوان ڈاکٹروں کے وفد نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفد کے شرکاکوخوش آمدید کہا اور ینگ ڈاکٹرز کو پارٹی رومال پہنا کر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، پارٹی کو ایسے ہنرمند نوجوان کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے، نئی سوچ سے معمور نوجوانوں کو پارٹی انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، نوجون لیڈر شپ کو پالیسی میکنگ اور فیصلہ سازی میں آگے آنا چاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی نا تجربہ کاری سے ملک بہت نقصان پہنچایا ہے، اتنا نقصان نواز شریف اور زرداری کی کرپشن سے بھی نہیں پہنچایا ہے، عمران خان نے گراس روٹ لیول کی سیاست نہیں کی، وہ سیاسی پراسس سے نہیں گزرے۔سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے تمام دیرینہ ساتھیوں کو بشریٰ بی بی کے کہنے پر پیچھے کیا،نو مئی کے سانحہ کے بعد ہماری پارٹی کا قیام عمل میں آیا،پاکستان کے وجود کے ساتھ ہمارا وجود ہےجبکہ معاشرے کی بھی فزیو تھراپی کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ باقی پارٹیوں کے ساتھ جانے کی بجائے بہتر تھا کہ اپنا پلیٹ فارم بنایا جائے،اس لئے آئی پی پی وجود میں آئی، آپ لوگوں کی طاقت سے ہی پارٹی طاقت ور ہو گی، جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان کی قیادت میں اس کی تشکیل کے معاملات طے پا رہے ہیں،بہتر ٹیک آف پلاننگ کے ساتھ پارٹی چلا رہے ہیں۔