سیالکوٹ: انوار کلب کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔
عینی شاہدین کے مطابق مقتول پیدل کچہری کی طرف سے بھاگ کر آیا اور انوار کلب کے پاس موجود موٹرسائیکل مکینک کی دکان میں چھپنے کی کوشش کی مگر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اسے دکان میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچی مگر تو 35سے 40سالہ نامعلوم شخص دم توڑ چکا تھا۔مقتول کو سر بازو کان اور ٹانگ میں گولیاں لگیں۔دریں اثناء پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔