اسلام آباد(سچ نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈ یا پر ذو معنی انداز میں غلیظ ترین بات کہہ دی جس پر سوشل میڈ یا صارفین بھڑک اٹھے اور فواد چوہدری کو کھر ی کھری سنا دی ۔تفصیل کے مطابق آج وزیر اطلاعات نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشاہد اللہ نواز شریف کا سامان اٹھا اٹھا کر سینیٹر بنے ہیں ،مشاہد اللہ پی آئی اے میں لوڈر کی نوکری کرتے تھے ۔اس بیان کے بعد سوشل میڈ یا صارف نے اس بیان سے متعلق ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ یہ کونسا سامان ہے ؟اس پر فواد چوہدری نے ذو معنی انداز میں جواب دیتے ہوئے صرف یہ لکھا ”TC“۔اس ذو معنی جواب پر سوشل میڈ یا صارف بھی بھڑک اٹھے ۔رب نواز بلوچ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کتنی پیاری اور خوبصورت زبان ہے ہمارے پیارے وزیر انفارمیشن پاکستان کی ۔