ہوانا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ملک کیوبا میں ایک آئل سٹوریج پر بجلی گرنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تباہی پھیل گئی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق آئل ڈپو پر بجلی گرنے سے لگنے والی آگ دور دور تک پھیل گئی۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 121 زخمی ہوگئے جب کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 17 فائر فائٹرز بھی لاپتا ہوگئے۔ آگ لگنے کے باعث حکام کی جانب سے قریبی علاقوں میں موجود 1900 افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
کیوبا کے ایوانِ صدر کی جانب سے دوست ممالک سے امداد کی اپیل کی گئی۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ ایسے دوست ممالک جو تیل سے لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مہارت رکھتے ہوں وہ کیوبا کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ واقعہ دو روز پہلے آیا اور آگ پر آج بھی قابو پانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔