ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ معروف اداکارہ رنبیر کپور اب اپنے بچے کی متوقع پیدائش کے سلسلے میں خاصی جذباتی نظر آتے ہیں ۔ اداکار کا ایک شو میں کہنا ہے کہ میں دنیا کا بہترین باپ بننا چاہتا ہوں۔
این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی اس برس اپریل میں ہوئی تھی اور حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ عالیہ بھٹ امید سے ہیں ۔ جس پر بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور بچے کی آمد کے سلسلے میں بہت جذباتی نظر آتے ہیں اور کہتے کہ وہ دنیا کے سب سے بہترین والد بننے کے خواہش مند ہیں۔ اداکار نے یہ بات اس وقت کہی جب وہ ایک معروف ٹیلی ویژن پروگرام میں مدعو تھے ۔جس دوران انہوں نے ڈرامہ سیریز” انوپما "کی اداکارہ روپالی گنگولی سے والدین بننے کے طریقہ کار اور فرائض کے ٹپس حاصل کیے۔ رنبیر نے گفتگو کرتے ہوئے روپالی سے کہا کہ دنیا کا بہترین باپ بننے کے لیے آپ میری مدد کریں گی۔جس پر روپالی نے انہیں ایک گڑیا لے کر یہ بتایا کہ کس طرح بچے کو اپنے بازووں میں سنبھالا جاتا ہے۔ رنبیر نے گڑیا کو اٹھا کر بچوں سے کی جانے والی گفتگو کے انداز میں کہا "الے لے میری بیٹی”، انہوں نے اس موقع پر بچے کے ڈائپر تبدیل کرنا اور اسے فیڈ کروانا بھی سیکھا۔اس دلچسپ تربیتی انداز پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ تو بہت ہی کیوٹ لگ رہا کہ روپالی صاحبہ رنبیر کی تربیت کر رہی ہیں۔ربیر کپور کی اس ویڈیو کو صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں اور ان کے لیےنیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
This is so cuteee 🤩🤩🤩 @TheRupali mam teaching Ranbir about handing a baby 👶 This Ravivaar is going to Dhamakedaar man🤩🤩 Superrr excited #Anupamaa #RanbirKapoor #ravivaarwithstarparivaar pic.twitter.com/LC2T4Zp8LQ
— Anupamaa_motherland (@Anupamaamother) July 7, 2022