لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پولیس سیکٹر ون نے این فائیو سینٹرل زون پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر مراکا کےقریب آئل سے بھرے ٹینکر کوبڑے حادثہ سے بچا لیا۔سیکٹر ون بیٹ 12 کے ڈی ایس پی حسنات کی بروقت کارروائی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ موٹروے پولیس افسران نے کرین کی مدد سےآئل ٹینکرکو ہٹادیا۔ ٹینکر میں 40ہزار لیٹر پیٹرول بھراہوا تھا۔ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ٹریفک کو متبادل راستے کیجانب چلایا گیا۔کارروائی مکمل ہونے پر سڑک کو ٹریفک کےلیےکھول دیا گیا۔ڈی آئی جی محمد سلیم نے بڑےحادثے سے بچانےپرافسران کوشاباش دی۔