اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور کھپت میں فرق کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے، بعض علاقوں میں آٹھ سے 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ 21 ہزار 568 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ اس وقت بجلی کا شارٹ فال چار ہزار 432 میگاواٹ ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں آٹھ سے 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔