راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلح افواج نے پاکستان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز دھمکیوں اور سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں، پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جس نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز اور ادارے کام کر رہے ہیں اور چوکنا ہیں ۔