کوپن ہیگن(سچ نیوز)ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے باوجود خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے نقاب پوش مسلم خاتون کو گلے لگانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈنمارک میں برقع پر پابندی کے باوجود خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے نقاب پوش مسلم خاتون کو گلے لگانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک میں پولیس نے اپنی ہی خاتون اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں، اس خاتون اہلکار کا قصور یہ ہے کہ اس نے دارالحکومت کوپن ہیگن میں چہرے کے نقاب پر حکومت کی جانب سے عائد پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران انسانی ہمدردی کے جذبے سے ملغوب ہوکر ایک نقاب پوش خاتون کو گلے لگالیا تھا۔نقاب پوش خاتون ڈنمارک میں عوامی مقامات پر مسلم خواتین کے چہرے کے نقاب اوڑھنے پر عائد کردہ پابندی کے خلاف احتجاج کے دوران روتی ہوئی نظر آرہی تھیں اور انہیں اس خاتون اہلکار نے بظاہر دلاسا دینے کی کوشش کی تھی۔