لاہور(سچ نیوز)اداکار حمزہ علی عباسی نے فلائنگ سکول کھولنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویومیں کہا کہ پاکستان ایئرفورس کے اشتراک سے بننے والی فلم ”پروازہے جنون “ کے ذریعے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور بہت سے ایسے نوجوان بھی ملے جو ایئرفورس میں جانے کے خواہشمند ہیں لیکن انہیں کوئی راستہ نہیں ملتا۔انہوں نے کہاکہ میرے دل میں خواہش پیداہوئی کہ میں ایسے نوجوانوں کے لئے فلائنگ سکول کھولوں تا کہ وہ ایئر فورس میں آکر اپنے ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔