بیجنگ( سچ نیوز)چین نے کہا کہ پاکستان کیساتھ بیجنگ کے تعلقات خراب کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا کہ ریاستی کونسلروانگ ثری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی چنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے ان پر واضح کیا کہ چین اور پاکستان پر حال میں اپنی سرابہار دوستی کو برقرار رکھیں گے اور اگر دونوں ممالک کے درمیان مزاحمت یا پھر ہم آہنگی میں فقدان پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور ایسی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان اقتصادی راہداری کے شروع تجارت میں اضافے اور غربت میں خاتمے اور عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کیئے تمام تر کوششیں بروے کار لائیں گے۔