پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق آل انڈیا پختون جرگہ ھند صدر لمیمنٹن ہوٹل بمبئی کے مالک سیٹھ عبدالرحمن خان بابا مرحوم آف تہکال کی بہو جمعہ خان مرحوم کی زوجہ اشرف خان ،عزیز خان سیگڑی ریسٹورنٹ بمبئی کے اونر کی والدہ ماجدہ ،شہید آصف خان باغی، پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی ،اصغر خان (UK) ارشد خان،ال راؤنڈر پاکستان کلر ،امریکن کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر جانثار خان (USA) کی سگی مامی جان گزشتہ روز بمبئی انڈیا میں وفات پاچکی ہیں اس موقع پر جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی کی مامی جان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دوکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم صفدر باغی اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے ساتھ شریک ہیں اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین