پشاور(سچ نیوز ) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے ) کاٹیکس کی عدم ادائیگی پر بند کیا گیا دفتر کھول دیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دفتر سیل کرنے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے معلوم ہوا کہ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے واجبات کی ادائیگی سے متعلق غلط اعداد و شمار جاری کئے تھے اور مذاکرات کے دوران جب دوبارہ سے اسسمنٹ کرائی گئی تو اس میں پی آئی اے30لاکھ روپے کا مقروض نکلا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے فوری طور پر10لاکھ روپے کنٹونمنٹ پشاور کو ادا کردیئے ہیں جبکہ باقی 20لاکھ روپے کی رقم آئندہ مختلف اقساط میں ادا کی جائے گی۔ کنٹونمنٹ پشاور نے پی آئی اے کے دفتر کو ڈی سیل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی دارلحکو مت میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے ) کا دفتر ٹیکس ادا نہ کرنے پرسیل کردیا گیاتھا۔