عمرکوٹ (نمائندہ ) فلسطین پر اسرائیلی جارحیت مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف عمرکوٹ میں جمعیت علمائےاسلام ف ، جماعت اسلامی سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے عمرکوٹ میں ریلیاں نکالی گئیں اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کیےگئے ۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی اپیل پر آج عمرکوٹ ضلع کےتمام چھوٹےبڑے شہروں میں مظلوم فلسطینیوں کےحق مظاہرے کیےگئے ، پریس کلب عمرکوٹ پر بڑےاحتجاجی مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے عمرکوٹ کےرہنماؤں مولانا نورمحمد قرانی،مولانا محمد یعقوب نعمانی،مدینہ مسجد کےخطیب مفتی حماد اللہ،جماعت اسلامی عمرکوٹ کے مرکزی رہنما خلیل احمد، سیاسی سماجی رہنماشوکت ادیپوری، سروری جماعت کےرہنمانبی بخش پھنور،رمضان کمباروغیرہ نے کہا کہ اسلامی دنیاکےمسلم حکمران مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت رکوانےمیں اپناکردار اداکریں ، فلسطین پر فضائی حملے کئے جارہے ہیں ، سینکڑوں معصوم مرد وخواتین اور معصوم بچے شہید کیےجارہےہیں ، غزہ میں اسرائیل امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی فوج نےظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت بند کرائیں ۔ ریلی میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری سے وابستہ افراد نےشریک ہوکر فلسطینی بھائیوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ریلی میں میں شریک افراد اور مصوم بچوں نے فلسطین کی آزادی کے حق میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ۔