بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمارا منشور اسلامی اصولوں پرمبنی ہمارا مقصد پاکستان میں اسلام کا دیا ہوا قانون نافذ کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بنوں کے ضلعی امیر اجمل خان نے اخباروں نمائندوں کو پی کے اٹھاسی میں جاری پروگرامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں کہا کہ ہمارے منتخب نمائندوں نے عوام کواپنی صاف گوئی ظاہر کردی ہمارے الیکٹیڈ نمائندوں نے ہر میدان پر خود کو احتساب کے لئے پیش کیا جس کی مثالیں دیئے جاتے ہیں۔بنوں جماعت اسلامی کا گڑھ بن چکا ہے اس بار پی کے اٹھاسی پر جماعت کا پرچم لہرا کر ہینگے۔پی ڈی ایم کا کوئی سمت معلوم نہیں سب سے پہلے ملک اور قوم کا سوچ ضروری ہے۔ہمیں اپنی ذاتی مفادات سے نکل کر ملک وقوم کا سوچھنا چاہئیے۔جماعت اسلامی پاکستان نے ہر خال میں اس ملک وقوم کی خدمت کی ہے ایمرجنسی ہویا کوئی اور افت الخدمت فاونڈیشن نے ملک وقوم کی بغیر رنگ ونسل کے خدمت سرانجام دے رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔عوام جیسے پیسے یا دیگر اشیاء امانت دار کے پاس رکھتے ہیں،ایسا ووٹ بھی ایک امانت ہے اسے بھی امانت دار کو دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔