اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر و رکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اسلام آباد میں ملاقات۔اس موقع پر ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی حکمت عملی، پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جلد بلا کر ٹکٹ فائنل کرنے کے بعد پارٹی کی انتخابی مہم باضابطہ طور پر شروع کرنے کا فیصلہ۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.