بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پانی کا عالمی دن کے موقع پر واٹر اینڈ سینیٹیشن بنوں کے زیر اہتمام و اہتمام کیا گیا ۔جس میں ڈبلیو ایس ایس سی کے ملازمین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔واک سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر خان نیازی اور ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹیو سید توقیر حسین شاہ کا کہنا تھا ۔کہ صاف پانی قدرت کا ایک انمول نعمت ہے ۔اور ہمیں اس نعمت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔صاف پانی صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی صاف اول کا کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے شہریوں سے بھی مطالبہ کیا ۔کہ قدرت کے انمول نعمت کو ضائع کرنے سے گریز کریں ۔واک سے اسسٹنٹ منیجر بحت نیاز خان ،آپریشن منیجر شازیب خان اور سپروائزر والی آیاز خان پانی کی اہمیت پر زور دیا ۔کہ وہ پانی کا استعمال سوچ سمجھ کے کیا کریں ۔اور آنے والی نسلوں کے لیے اس نعمت کو محفوظ بنائے ۔