پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق یوناٹیڈ ٹریدرز الائنس کی گیارہ رکنی کونسل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا رجسٹرڈ ملک مہر الہٰی منعقد ہوا یاد رہے کہ کرونا وباء کے دوران پورے کے پی کے کو متحد کرنے کیلئے یہ ادارہ معارض وجود میں آیا تھا اجلاس میں آل پاکستان ہوٹل کے صدر حبیب اللہ زاہد ،آل پاکستان ویڈنگ حال ایسوسی ایشن کے صدر خالد ایوب ،مرکزی تنظیم تحفظ تاجران کے صدر حاجی نصیر ،پاکستان بزنس فورم ڈسٹرک پشاور کے صدر خالد گل مہمند ،نیشنل پیس کونسل ٹریڈ ونگ کے پی کے صوبائی چیرمین و ایکزکٹو ممبر سرحد چیمبر غلام بلال جاوید اور احسان اللہ مہمند نے شرکت کی چار ممبران جس میں تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن ،صوبائی صدر مرکزی تنظیم تاجران شرافت علی مبارک ،تاجر انصاف کے صدر شاہد خان اور صدر سٹی تاجران ظفر خٹک شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے جبکہ محترم حاجی افضل ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے شمولیت نہ کر سکے ۔اجلاس میں محکمہ اوقاف کے ظالمانہ رویے پر پرزور مذمت کی گئی ،محکمہ اوقاف نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے ملک مہر الُٰہی۔ محکمہ اوقاف کے کرایہ داران اگر دو مہینے کرایا نہ ادا کر سکے تو تیسرے مہینے میں دکان یا گودام بغیر کسی نوٹس کے دوسرے فرد کو الاٹ کیا جاتا ہے جس کی ہم پر زور مزمت کرتے ہیں اجلاس میں نہ صرف پشاور بلکہ پورے صوبے کے تاجران کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی اور بہت اہم فیصلے لئے گئے انشاللہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلے فیڈرل منسٹر سے ملاقاتوں کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا