ویتنام:(روزنامہ سچ کی انٹرنیشنل)عمارت کی بارہویں منزل سے گرنے والی 2 سالہ بچی کو ایک شخص نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بچا لیا، بچی کھیلتے کھیلتے بالکونی سے لٹک گئی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ویتنام کے شہر ہنوئی میں پیش آیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ بچی کی جان بچانے والے شخص کو ہیرو کے نام سے پکاررہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکتیس سالہ ڈیلیوری مین دو سالہ بچی کو بچانے کے بعد حقیقی زندگی میں سپر ہیرو بن گیا ہے جب وہ ویتنام کے شہر ہنوئی میں 16 منزلہ عمارت کی 12 ویں منزل سے گرنے والی بچی کو گود میں لے کر بچالیتا ہے۔