سندھ (اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی صدر خواتین ونگ ضلع نوشہرو فیروز ڈاکٹر فاطمہ شہناز انصاری نے کہا کہ نااہل حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایشیا خوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ حکومتی معاشی دہشت گردی ہے عوام روز بروز مہنگائی کا ظلم آٹھا رہے ہیں ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب ضروریات زندگی کی کوئی نہ کوئی چیز مہنگی نہ ہو ان ناقبت اندیش حکومت نے ملک کو ائی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا دیا ہے بے اختیار نااہل حکومت عوام کی مشکلات و پریشانیوں سے لاتعلق ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی صدر خواتین ونگ ضلع نوشہرو فیروز ڈاکٹر فاطمہ شہناز انصاری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے عوامی مسائل میں اضافہ کر دیا جو عوام کے ساتھ کسی ظلم و جبر سے کم نہیں پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ملک و قوم تباہی کی طرف گمزان ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بحران سے نکالنا چاہتا ہے اور ملک کی ترقی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے جو قابل تعریف ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے